بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مفت سکالر شپس کا اعلان

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مفت سکالر شپس کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو مفت اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ، درخواست دینے کے لئے گورنر ہاؤس میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے طلباء اسکالرشپ پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعلیم کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حالات کی وجہ سے ملک کو مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ سیاسی، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر منقسم ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا بائیکس کے تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

گورنر نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں سیاسی جماعتیں ووٹ کا وعدہ کرتی تھیں اور پھر اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتتی  رہی ہیں لیکن انہوں نے گورنر ہاؤس کا نظام بدل دیا ہے۔ صرف 20 ماہ میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد گورنر ہاؤس کا دورہ کر چکے ہیں جو عوام کیلئے 24 گھنٹے اب کھلا ہے۔ گورنر نے یہ بھی ذکر کیا کہ گورنر ہاؤس کی دیوار گرا کر آئی ٹی یونیورسٹی کا گیٹ تعمیرکرایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *