مولانا فضل الرحمن کو تھریٹ لیٹر جاری

مولانا فضل الرحمن کو تھریٹ لیٹر جاری

‏دہشتگردوں کی جانب سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کونشانہ بنانے کا خدشہ، نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت، الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ‏ڈی ایس پی تھانہ صدر ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو تھریٹ لیٹر جاری جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ‏دہشتگردوں کی جانب سے جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کا 14 اگست سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ

جاری الرٹ کے مطابق تمام سیاسی رہنمائوں کو دوران سفر، ریلی، سیاسی مقامات یا رہائش گاہوں پر ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔ ‏ مولانا فضل الرحمن کو غیر ضروری سفر اور اجتماعات میں جانے کیلئے ایڈوائزری نوٹس جاری کر دیا گیا اور مولانا فضل الرحمن کو دوران سفر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہنے اور سیکیورٹی اداروں کو آگاہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *