یوگنڈا میں صدر کی توہین پر ٹک ٹاکر کو چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی

یوگنڈا میں صدر کی توہین پر ٹک ٹاکر کو چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی

افریقی ملک یوگنڈا میں ٹک ٹاکر کو صدر کی توہین کرنے پر چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کی عدالت کی جانب سے 24سالہ نوجوان ایڈورڈ ایبوا کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو کے ذریعے صدر مملکت اور ان کے خاندان کی توہین کرنے پر چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈورڈ پر صدر یووری موزیوینی، خاتون اول اور فوج کے سربراہ کے بیٹے کیخلاف نفرت انگیز تقریر، گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک گوگل کے سرچ انجن کو مات دینے کیلئےتیار

نوجوان ٹک ٹاکر نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی تاہم مجسٹریٹ کا خیال تھا کہ معافی مانگتے وقت نوجوان اپنے کیے پر شرمندہ نہیں دکھائی دیا۔مزید یہ کہ ویڈیو میں استعمال کیے گئے الفاظ واقعی بیہودہ تھے۔ مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ ملزم سزا کا مستحق ہے اور سزا سے ہی اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگا تاکہ اگلی بار وہ صدر اور خاتون اول کا احترام کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *