سولر سکیم کیلئے کیسے اپلائی کریں؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

سولر سکیم کیلئے کیسے اپلائی کریں؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

بینک آف پنجاب (بی او پی) نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کردہ سولر پینل اسکیم 2024 کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 14 اگست سے مفت سولر پینل تقسیم کرے گی۔ اس اسکیم کے تحت وہ افراد جو ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں مفت سولر پینل دیئے جائیں گے۔ جو لوگ ماہانہ 200 سے 500 یونٹ کے درمیان استعمال کرتے ہیں وہ سولر پینلزکی کل لاگت کے 10 فیصد ادا کر کے خرید سکیں گے جبکہ بقیہ 90 فیصد سبسڈی حکومت دے گی۔ اس اسکیم کے لئے ادائیگی کا منصوبہ سود سے پاک ہے اور پانچ سال میں بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے بجٹ کے بعد تعمیراتی میٹریل بھی مہنگا ہوگیا

پنجاب روشن گھرانہ اسکیم کے لئے اہل ہونے کے لئے درخواست دہندگان کا پنجاب کا رہائشی ہونا، شناختی کارڈ، شمسی پینل نصب کرنے کے لئے جائیداد مالک یا پراپرٹی مالک سے اجازت حاصل کرنا لازم ہو گا۔

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شمسی نظام کے فروغ اور نفاذ کے لیے خصوصی فنڈز بھی مختص کیے ہیں جن میں مجوزہ وزیراعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام بھی شامل ہے جس پر 9.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔ فارم فل کرنے کے بعد بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ میں قرضے کی درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے ۔ حکومت پنجاب نے عوام کو شمسی توانائی فراہم کرنے کی سکیم کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد شہریوں پر بجلی کے بلوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت مندرجہ ذیل فوائد پیش کیے جائیں گے: ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز، بیٹریاں اورانورٹر سستے ہو گئے

201-300 یونٹ استعمال کرنے والے 225,000 روپے کے قرض کے اہل ہوں گے۔301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 3 لاکھ روپے کے قرض کے اہل ہوں گے۔401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے 375,000 روپے کے قرض کے اہل ہوں گے۔

یہ قرضے بینک آف پنجاب کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کو اپنا قومی شناختی کارڈ اور بجلی کا بل بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد عوام پر بجلی کے بلوں کے مالی بوجھ کو کم کرنا اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

فارم ڈائون لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں: 

BOP_Application_Solar_Form_Convert

مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں: 

https://www.bop.com.pk/BOP%20Solar

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن آزادی کے دن سے عوام میں سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں اضافے کا سامنا کرنے والے گھرانوں کو ریلیف دینے کے لیے سولر پینل تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے سولر پینل ڈسٹری بیوشن اسکیم کا اعلان کر دیا جس کےمطابق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کو مفت سولر پینل ملیں گے جبکہ 200-500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر سولر پینل ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام سولر پینلز کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

اس کے علاوہ 500 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے 90 فیصد سبسڈی دی جائے گی، 5 سالہ بلا سود قسط کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی اس اسکیم کا مقصد بجلی کے بلوں میں 40 فیصد کمی لانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا مشن عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور مشکل حالات کے باوجود ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ یہ اسکیم 14 اگست سے نافذ العمل ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *