شاہین شاہ آفریدی والد بننے سے قبل خانہ کعبہ پہنچ گئے

شاہین شاہ آفریدی والد بننے سے قبل خانہ کعبہ پہنچ گئے

معروف پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

کرکٹر حال ہی میں اپنے بچے کی پیدائش اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ تاہم اب شاہین کی جانب سے ایکس پر ایک تصویر اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی اہرام پہنے خانہ کعبہ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کھلاڑی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ ساتھ ہی کھلاڑی کا لکھنا تھا کہ الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے کے خواشمند افراد کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی

شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے بھی کھلاڑی توجہ حاصل کر رہے ہیں، واضح رہے گزشتہ سال شاہین کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوئی تھی۔ اس سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین اس دوران اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور اسے چھٹی دی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کے داماد ہیں، انہوں نے گزشتہ سال اپنی بیٹی انشا آفریدی سے شادی کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *