موجودہ حکومت کتنے ماہ تک برقرار رہے گی؟فچ نے پیشگوئی کردی

موجودہ حکومت کتنے ماہ تک برقرار رہے گی؟فچ نے پیشگوئی کردی

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت 18ماہ تک برقرار رہے گی اور اگر یہ حکومت ختم ہوئی تو ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا کوئی امکان نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فچ نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے پیش گوئی کر دی ۔ رپورٹ میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں بھی زیر حراست ہی رہیں گے۔

فچ نے رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ پاکستان میں ہونے والے جنرل انتخابات 2024میںکامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، مستقبل میں ہونے والے مظاہر وں سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

فچ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا آئندہ چند سال زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے خطرہ ہے ، وفاقی بجٹ میں کیے گئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بیرون ملک سے گاڑی درآمد کرنیوالوں کیلئے نئی پالیسی واضح کر دی گئی

مالی سال کے ختم ہونے تک شرح سود 14 فیصد تک آنے کی توقع ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے کیونکہ پاکستان مالیاتی خسارے کو 4۔7سے کم کر کے 7۔6فیصد پر لانا چاہتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *