پی ٹی آئی رکن صنم جاوید آزاد ہیں اور وہ اپنے صوبے جا سکتی ہیں، اٹارنی جنرل

پی ٹی آئی رکن صنم جاوید آزاد ہیں اور وہ اپنے صوبے جا سکتی ہیں، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ پی ٹی آئی رکن صنم جاوید آزاد ہیں اور وہ اپنے صوبے جا سکتی ہیں ، اس پر پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے نامناسب گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قراردے کر رہائی کی درخواست کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمےمیں گرفتارنہیں کیا جائیگا،اب وہ آزادہیں اپنے صوبے میں جاسکتی ہیں جبکہ بلوچستان پولیس بھی راہداری ریمانڈ کی استدعا پر زور نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: عطاء اللہ تارڑ نے فوج اور وزیراعظم کی سوچ کے مطابق پریس کانفرنس کی تھی، عامر الیاس رانا کا دعوی

جسٹس اورنگ زیب نے صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق سے ضمانت مانگی کہ وہ مزید غیر ضروری بیان بازی سے گریز کریں گی جس پر میاں علی اشفاق نے ہاں میں جواب دیا کہ وہ آئندہ نامناسب الفاظ کا استعمال نہیں کریں گی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیکر رہائی کی درخواست نمٹادی۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی اشفاق نے اپنی گفتگو کہا کہ جنہوں نے صنم جاوید کے خلاف بلوچستان میں درج ایف آئی آر واپس لے لی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *