کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی، بین الاقوامی طالبعلموں کیلئے سٹڈی پرمٹ کا حصول مزید سخت بنانے کیلئے نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے مجوزہ قوانین کے مطابق ایسے تمام غیر ملکی طالبعلوں کے سٹڈی پرمٹس کی پراسیسنگ معطل کر دی جائیگی جن کی یونیورسٹیاں ان کی خاطر خواہ نگرانی نہیں کریں گی اور ان کے متعلق فیڈر امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ نہیں کریں گی۔
مزید پڑھیں: بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مفت سکالر شپس کا اعلان
مجوزہ قوانین کے مطابق کالجز اور یونیورسٹیوں کو پابندی بنایا جائیگا کہ وہ غیر ملکی طالبعلموں کی حاضری کے متعلق فیڈرل امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں گے۔ اس کے علاوہ تعلیمی ادارے ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ رکھیں گے کہ آیا غیر ملکی طالبعلم سٹڈی پرمٹ کے قوانین کی پاسداری کر رہے ہیں یا نہیں۔
اس حوالے سے کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سٹڈی پرمٹ کے ناجائز استعمال کی روک تھام ہے، جسے موجودہ قوانین کے تحت لوگ کام کی غرض سے کینیڈا آنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نئے قوانین میں طالب علموں پر کالج یا یونیورسٹی تبدیل کرنے پر نیا سٹڈی پرمٹ حاصل کرنے کا بھی پابند بنایا جائے گا اور انہیں سٹڈی پرمٹ جاری کرنے سے قبل متعلقہ کالج یا یونیورسٹی سے تصدیقی لیٹر حاصل کیا جائے گا۔