خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی، تنخواہوں میں اضافہ 10فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ دس فیصد سے بڑھا کرپچیس فیصد کر دیا ہے۔اس سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت نے سالانہ بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری پرائمری سکولوں کے طالبعلموں کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جاری ہوگا۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر 75 سے 80 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائیگا۔