شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے

شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نےسماعت کی۔اس سے پہلے عدالت نے شیر افضل مروت کو 30جولائی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: ایک اور سینئر لیگی رہنما نے تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی

شیر افضل مروت پرالزام ہے کہ انہوں نے ٹھلیاں موٹروے کے قریب پلانٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کروائیںاورتھانہ نصیرآباد میں 2019میں شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

رکن اسمبلی کی غیرحاضری پر 15جولائی کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہیں ہوا جبکہ شیر افضل مروت کے بیرون ملک روانگی کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *