پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کی استعدادکار میں اضافے کیلئے ایک ارب کے فنڈز کی منظوری

پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کی استعدادکار میں اضافے کیلئے  ایک ارب  کے فنڈز کی منظوری

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے فورینزک سائنس ایجنسی کی ضرورت کے مطابق جدید مشینری کی خریداری کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی جرائم کی بیخ کنی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی بروقت شناخت کیلئے فورینزک ٹیسٹس کیے جاتے ہیں۔ فورینزک سائنس ایجنسی میں زیر استعمال ٹیسٹنگ لیبز اور مشینری کی اپگریڈیشن کی ضرورت تھی جس کی منظوری دی گئی ہے۔ فورینزک سائنس ایجنسی کیلئے سالوں پرانی مشینری کی متبادل جدید ٹیکنالوجی لائی جائے گی جس کی بدولت ڈی این اے اور دیگر اہم ٹیسٹس کم مدت اور زیادہ درستگی سے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں واقعہ، صوبائی حکومت  نے جرگہ تشکیل دے دیا

ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے دنوں میں ہونے والے ٹیسٹ رزلٹس گھنٹوں میں دستیاب ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت اگلے مرحلے میں پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے تمام اہم ٹیسٹس ڈویژن اور ضلع کی سطح پر دستیاب کروانے کا ارادہ رکھتی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *