پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے طویل گرمی کا خاتمہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بارش صبح سویرے شروع ہوئی اور رہائشیوں کے لئے خوشی لے آئی جو شدید گرمی کا شکار تھے۔لاہور کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، مریدکے، گوجرانوالہ، اٹک اور وزیر آباد میں بھی بارش ہوئی۔ بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، لیکن کچھ علاقوں میں سیلاب بھی پیدا ہوا۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ تین روز کے دوران نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کے باعث اچانک سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔
اتھارٹی نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب سے آبادی کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔
این ڈی ایم اے نے سیلاب کی وجہ سے سڑکوں، عمارتوں فصلوں اور مویشیوں کو ممکنہ نقصان سے بھی خبردار کیا ہے۔