کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز صارفین کیلئے بُری خبر آگئی۔
سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھادیا گیا۔ سندھ ریونیو بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ریسٹورنٹس میں کارڈز سے ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس میں دی جانیوالی کمی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جولائی میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10فیصد ڈسکاؤنٹ دیدیا گیا
اعلامیے میں وضاحت کی گئی کہ سندھ ریونیو بورڈ میں 1700ریسٹورنٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف 58ریسٹورنٹس کو باقاعدہ طور پر 15فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔ علامیے کے مطابق جن کاپی او ایس انوائسنگ سسٹم ایس آر بی کیساتھ جُڑا ہے اور جو سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان سے8فیصد ایس ایس ٹی کو واپس لیا گیا ہے۔
جبکہ کسٹمر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر معلومات لے سکتے ہیں یا پھر ریسٹورنٹ سے ایس آر بی کا تحریری اجازت نامہ مانگ سکتے ہیں۔