پاکستان تحریک انصاف نے شعیب شاہین کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات تعینات کردیا۔
شعیب شاہین کوبانی چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری کے بعدسیکرٹری اطلاعات تعینات کیا گیا۔سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سےتعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ شعیب شاہین کو بطور قائم مقام سیکٹری اطلاعات علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم اور نعیم حیدر پنجوتھا اور تیمور جھکڑا بھی سہولت فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کو سوموار کے روز پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس کا موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ملک مخالف پراپیگنڈا چلایا جارہا ہے اور رئوف حسن اس پراپگینڈا سیل کے سربراہ ہیں۔ عدالت نے رئوف حسن کو 2 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔