جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے شرکت کی۔ یہ تقرریاں جوڈیشل کونسل کی منظوری اور سمری پر صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد ایک سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ معروف نجومی کی تہلکہ خیز پیش گوئی
تاہم پاکستان تحریک انصاف نے ان تقرریوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سازش قرار دیا ہے اور متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس عمل کو روکیں۔