پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بجلی سمیت دیگر خوردو نوش اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کریں گے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ہم عملی طور پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی سپورٹ کا اعلان کریں۔ ملک میں سیاسی طور پر بڑا عدم استحکام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ معروف نجومی کی تہلکہ خیز پیش گوئی
شبلی فراز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کبھی 9 مئی اور کبھی دفعہ 144 کے پیچھے چھپ کر سیاست کرتے ہیں۔ انکی اب کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال د ے دی ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ رؤف حسن اور دیگر رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے اور سوال یہ اُٹھایا کہ ایف آئی اے کوان کے جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت تھی؟ ۔عمر ایوب کا کہنا تھا ہمارے دور حکومت میں بھی آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے وہ اور آج کے معاہدوں میں بڑافرق ہے۔ ہمارے معاہدے سستے تھے، ہمارا مقصد ملک میں سستی توانائی مہیا کرنا تھا۔ اس احتجاج میں عوام ہمارا ساتھ دے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ساہیوال پلانٹ کے لئے درآمدی کوئلے کی کیا ضرورت تھی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں پانچ جماعتوں کی شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پررہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ ان کے ایم این ایز کو وفاداری تبدیل کرنے کی آفرز کی جا رہی ہیں اور یہ کارروائیاں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی جا رہی ہیں۔