اندرونِ راولپنڈی میں بارش کے سبب برساتی نالوں کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل

اندرونِ راولپنڈی میں بارش کے سبب برساتی نالوں کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل

راولپنڈی میں ہونے والی شدید موسلا دھار بارش سےبرساتی نالوں کا پانی لال حویلی بازار سمیت ادویات مارکیٹ بوہڑ بازار میں بھیبارش کا ایک بڑے ریلے کی صورت گزر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سے جاری بارش نے راولپنڈی شہرمیں تباہی کی صورت اختیار کر لی ہے کیونکہ راولپنڈی شہر کے اندروں محلوں اور بازاروں میں برساتی نالوں کا پانی داخل ہونے سے رہایشی لوگوں اور دکانداروں کا لاکھوں روپے کےنقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔  موسلادھار بارش نے نالوں کی صفائی کرنیوالے ادارے کے دعووں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ اندرون راولپنڈی کے بیشتر بازاروں اور دکانوں میں بارش کے پانی کے تیز بہاؤ کے سبب گھروں اور دکانوں میں بارش کا پانی داخل اور دکانوں اور گھروں میں لوگوں لا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔  برساتی پانی کے تیز ریلے میں موٹرسائیکل اور متعدد گاڑیاں ڈوب کر سردست ناکارہ ہوگئیں ۔برساتی نالوں کا پانی موتی بازار میں بھی داخل ہونے سے متعدد دکانوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہیں ۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *