بزرگ والد کو مارپیٹ کر گھر سے باہر نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

بزرگ والد کو مارپیٹ کر گھر سے باہر نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

کراچی میں جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نےبزرگ والد کو مار پیٹ کر گھر سے باہر نکالنے والےناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق ملزم محبوب علی شاہ نے اپنے بزرگ والد 80 سالہ حضرت شاہ کو تشددکانشانہ بنایا اور گالم گلوچ بھی کی اور پھر اس کے بعد ان کو گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اگست کے مہینے میں زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تحفظ والدین کی دفعہ 3/5 کے تحت مقدمہ 254 سال 2024 جیکسن تھانے میں درج کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی اخراجات اور آمدن سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *