عوام کیلئے پریشان کن خبر، بجلی کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان

عوام کیلئے پریشان کن خبر، بجلی کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان

ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر آج نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوگی۔

سی پی پی اے کی طرف سے نظرثانی ترمیمی درخواست نیپرا میں دوبارہ دائر کی گئی تھی۔ بجلی قیمت میں اضافہ ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

پہلی درخواست میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیاتھا۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانی سے 35.13 فیصد، مقامی کوئلے سے 11.06 فیصد ، فرنس آئل سے 1.95 فیصد اور مقامی گیس سے 8.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی 18.10 فیصد جبکہ جوہری ایندھن سے 14.85 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *