ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر ترجمان پی ٹی سی ایل کا بیان آگیا

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر ترجمان پی ٹی سی ایل کا بیان آگیا

پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈائون ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سوس ڈائون ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ جس کی وجہ سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں بھی کام شدید متاثر ہے۔ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ بھی ڈائون ہوگئی جبکہ دیگر سینکڑوں ویب سائٹس کی جانب سے بھی کام نہ کرنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اس معاملے پر پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ لنک ڈائون ہے جس کے باعث سروسز متاثر ہوئیں، انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈائون ہے۔پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈائون ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیمز مسئلے کے فوری حل کیلئے تیزی سے کام کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے فائر وال کا تجربہ مکمل کرلیا

 

دوسری جانب وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فائروال کی تنصیب کا ٹرائل بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پرلگا کرچیک کی گئی، ٹرائل کے دوران فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پر تصاویر، وائس ریکارڈنگ اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈنگ بند کی گئی، اس کے ساتھ ہی موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کی رفتار کو بھی کم کیا گیا۔ کامیابی سے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اب اگلے مرحلے میں حکومت فائروال خریدے گی، حکومت کی جانب سے فائروال کی خریداری کے حوالے سے اشتہار پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے، جس میں نیکسٹ جنریشن فائر وال کی تنصیب کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *