ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستا ن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کرکٹرز کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ محمد عامر اور عماد وسیم پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔ عامر اور عماد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی، لیکن دونوں کی ورلڈ کپ میں پرفارمنسز توقعات کے مطابق نہیں رہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی 20ورلڈکپ ،ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے دوران افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے ،ٹیم کے اہم کھلاڑی افغانستان کے کھلاڑی مجیب الرحمان ایونٹ سے باہر ہوگئے۔تفصیل کے مطابق مجیب الرحمان انگلی میں فریکچرکی وجہ سے رواں ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔افغانستان ٹیم میں مجیب الرحمان کی جگہ حضرت اللہ زازئی کو شامل کرلیا گیا ہے۔آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے افغانستان ٹیم میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ افغان ٹیم ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہلے ہی رسائی حاصل کرچکی ہے۔

