فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نئے مالی سال 2024ء کے پہلے مہینے میں ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ۔
تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع کاکہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں سال کے ماہ جولائی میں 659ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کیا ۔ جولائی میں ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 656 ارب روپے مقرر تھالیکن ادارے نے مقررہ ہدف سے 3 ارب 20 کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر خزانہ نے بجلی سستی کرنے کا فارمولا بتا دیا
جولائی 2024 کے دوران 77.9 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس کی مد میں 300.2 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 307.9 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر رواں مالی سال کیلئے تفویض کردہ محصولات کا ہدف حاصل کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے پریشان کن خبر، بجلی کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان