خیبر پختونخوا حکومت کے وزراء نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر کے پی کے حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی وزیر شکیل احمد اور مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس اطلاعات ہے کہ خیبرپختونخوا میں کچھ محکموں میں غلط ہورہا ہے ، اس حوالے سے کے پی کے حکومت نے تمام صوبائی وزراء ،انتظامیہ کو کھلا پیغام بھیجا ہے کہ جس محکمے میں بھی کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر شکیل احمد نے کہا کہ محکہ
سی اینڈ ڈبلیو میں ہونے والی کرپشن پر وزیر اعلیٰ نے کرپشن پر متعلقہ سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کہا کہ صوبائی وزیر شکیل احمد نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے اور بانی پی ٹی آئی نے شکیل خان کو کچھ ہدایات دی ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پریس کلب آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے نے ایک ماہ میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کر دی
صوبائی وزیر شکیل احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کے حالات اور طرز حکمرانی سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ،گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل بلایا تھا ،ملاقات میں عمر ایوب،اسد قیصر،عاطف خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کافی خوشگوار رہی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ خیبرپختونخوا کے معاملات پر بات چیت کی گئی ، ہر ماہ میں بانی پی ٹی آئی کو کرپشن سے متعلق رپورٹ جمع کرؤاوں گا۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت کے دیگر وزراء کو بھی باری باری بلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مالی بحران کے باوجود وزراء پر نوازشات کا سلسلہ جاری
انہوں نے کہا وزیر اعلی کے پی کے علی آمین گنڈاپور پر بانی اور پورےکابینہ کا اعتماد ہے ، اور ہر کابینہ ممبر اب بانی پی ٹی آئی سے ملے گا اور کارکردگی سے آگاہ کرے گا ۔ صوبائی وزیر اشکیل احمد نے کہا کہ صوبے میں جہاں بھی کرپشن کی شکایات ہو گی حکومت کارروائی کرے گی ۔ سی اینڈ ڈبلیو سیکرٹری کے ساتھ چلنا مشکل تھا اس لئے انہیں ہٹا دیا ہے ، خیبرپختونخوا میں اپنی مرضی کا چیف سیکرٹری نہیں دے رہی ہے ،علی امین اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملتے رہتے ہے، شکیل احمد نے کہا تمام کابینہ اراکین اور بیوروکریسی کو واضح پیغام دینے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کی ہدایت دی تھی۔