پنجاب میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کا خطرہ

پنجاب میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کا خطرہ

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کا انتباہ جاری کردیا۔ مون سون کی بارشیں 6 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کا بہاؤ اس وقت معمول کی سطح پر ہے۔ تاہم تربیلا، کالاباغ اور چشمہ میں دریائے سندھ کے لیے نچلی سطح کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کے خطرات سے بھی خبردار کیا ہے۔ ممکنہ سیلاب کی تیاری کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 بلیک ایڈیشن کی اگست کیلئے قیمت سامنے آگئی

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح اس وقت 61 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم میں 81 فیصد ہے۔ دریائے ستلج، بیاس اور راوی پر بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح 43 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مون سون کے موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا وائے بی آر125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئےنئی قیمت مقرر

ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرسکتے ہیں۔ رہائشیوں کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھاری بارش کے دوران بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *