تمام فساد کی جڑ شبلی فراز ہیں ، شیر افضل مروت پارٹی اختلافات پر پھٹ پڑے

تمام فساد کی جڑ شبلی فراز ہیں ، شیر افضل مروت پارٹی اختلافات پر پھٹ پڑے

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے  نجی ٹی وی کے ایک شو میں کھل کر اپنے اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے درمیان اختلافات  پرگفتگو کی ، ان کاکہنا تھا کہ اگر میں نے منہ کھولا تو سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا، یہ سب کچھ شبلی فراز کی ایما پر ہو رہا ہے اور تمام فساد کی جڑ شبلی فراز ہیں۔

شیرافضل مروت  نے کہا کہ پارٹی میں ایک گروپ ہے جو مجھ سے خائف ہے، ہمارا کوئی زر،زمین کا جھگڑا نہیں، ذاتی اورانفرادی اختلافات تھےجس کو اس نہج پر لے گئے،  آج میں نے بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ، ان سے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی مجھ سے ڈیمانڈ کر لیتے تو میں استعفیٰ دے دیتا، لیکن مجھے کہا جاتا ہے کہ کورکمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے درجنوں ممبران سے میری بات ہوئی جو کہہ رہے ہیں کہ یہ مسئلہ کبھی ایجنڈے پر نہیں تھا، کورکمیٹی میں یہ مسئلہ کبھی نہیں آیا ہے، میں نے اس پارٹی کیلئے محنت کی ہے، میرا اتنا حق تو بنتا تھا کہ پارٹی یا بانی پی ٹی آئی کہہ دیتے آپ استعفیٰ دےدیں، اگر مجھ سے کہا جاتا تو میں خود استعفیٰ دے دیتا۔

رکن قومی اسمبلی  نے کہا کہ میں الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہتا تھا، بانی پی ٹی آئی نے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا تھا، کہ یہ میرا ضلع ہے تو میں لڑا ، ان سے جیل میں جتنے لوگ مل رہے ہیں وہ میری وجہ سے مل رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھےقانونی طور پر بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا، میں بانی پی ٹی آئی سے ضرور ملوں گا، عنقریب میری ملاقات ہوگی، وہ تمام لوگ جو بیانات دے رہے ہیں ان لوگوں کو چاہئے کہ سوچ سمجھ کر بیانات دیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ شبلی فراز کے بارے میں خان صاحب کو بتاؤں گا ، مجھے تحریک انصاف اور خان  دل سے عزیز ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *