پاکستان کے مختلف علاقوں بالخصوص کوئٹہ میں پٹرول کی شدید قلت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں زیادہ تر پٹرول پمپس کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔
اس قلت کی وجہ ایرانی سرحد کی بندش ہے جس کی وجہ سے ایرانی پیٹرول کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔ نتیجتا ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے منی پمپس بند ہو گئے ہیں جبکہ جن پمپس پر اب بھی پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ اس قلت کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی اور لورالائی سمیت بلوچستان کے کچھ علاقوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 550 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے جی ایس150موٹر سائیکل کی اگست کیلئے قیمت جاری کر دی
تاہم بلوچستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پیٹرول کی فراہمی بحال کردی گئی ہے اور آج رات تک صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔