میری سیاست عمران خان اور پی ٹی آئی سے شروع ہوتی ہے، شیر افضل مروت

میری سیاست عمران خان اور پی ٹی آئی سے شروع ہوتی ہے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کسی دوسری سیاسی جماعت کو جوائن کرنے کے حوالےسے واضح ردِعمل آگیا۔

شیر افضل مروت کے کہنا ہے کہ میری سیاست عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف سے ہی شروع ہوتی ہے۔ میں ہر موقع پر عمران خان کیساتھ ہوں۔

شیر افضل مروت نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس’ٹویٹر‘پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن ایک بات واضح کر دوں کہ میں خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا، میں اپنی حیثیت میں اپنے لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا۔‘

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی سابقہ رکن اسمبلی کانام مخصوص نشستوں میں شامل

اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شیر افضل مروت کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی رہنما جمیل الزماں نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرکے باضابطہ انہیں پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ شیر افضل مروت نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں خود ہی استعفیٰ دینے کی پیشکش بھی کی تھی تاہم گوہر خان نے انہیں عمران خان سے مشورہ کرنے سے قبل ایسا اقدام اٹھانے سے منع کیا تھا۔بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ اہم معاملات میں بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *