معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے صوابی جلسے میں 15 ہزار سے 25 ہزار لوگوں نے شرکت کی ہے۔
منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ صوابی جلسہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔ صوابی سے قومی اسمبلی کی سیٹ ان کے پاس ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست ان کے بھائی عاقب خان کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈاسی ڈی 70 قسطوں پر حاصل کرنیوالوں کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی
انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ سوسائٹی میں منعقد کیا گیا ، جلسے میں لوگوں کی شرکت کے حوالے سے میری اطلاعات کے مطابق متضاد نمبر سامنے آئے ہیں جن کے مطابق 15 ہزار سے 25 ہزار افراد نے جلسہ گاہ میں شرکت کی ۔ اینکرپرسن کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ جلسہ گاہ کے باہر بھی بڑی تعداد لوگوں کی موجود تھی کچھ لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں عمران خان نے صوابی میں پاور شو کیا تھا وہ ایک بڑا جلسہ تھا اس کے علاوہ عمران خان نے کئی بڑے سیاسی پاور شوز کیے ہیں۔ میرے مطابق خیبر پختونخوا میں حکومت اور انتظامیہ بھی ان کی ہے ، صوابی جلسے میں گزشتہ روز نظر آئی اس سے زیادہ ہونی چاہیے تھی ۔