پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روف حسن کو رہائی روبکار موصول ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ روف حسن کی رہائی روبکار انسداد دہشتگردی عدالت سے جاری ہوئی تھی۔ ایڈوکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر، رئوف حسن کو لے کر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: میری سیاست عمران خان اور پی ٹی آئی سے شروع ہوتی ہے، شیر افضل مروت
رؤف حسن پر دہشتگردی کیلئے مبینہ مالی معاونت کا کیس تھا جس میں عدالت نےان کی ضمانت دولاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی تھی۔