محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون بارشوں کے نئے اور طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام/رات کے دوران شمال مشرقی/ وسطی بلوچستان، وسطی /جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 09 اگست سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔جس کے باعث کشمیر میں(وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
09 سے12 اگست کے دوران اسلام آباداور صوبہ پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب اورسرگودھامیں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 09سے12اگست کے دوران بہاولپور، بہاولنگر،خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر ، میانوالی، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
09سے12 اگست کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ سے وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا ما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
صوبہ بلوچستان میں09 (شام/رات)،11 اور 12 اگست کے دوران خضدار، لسبیلہ، قلات، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
صوبہ سندھ میں 09 (شام/رات) سے 11اگست کے دوران مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادومیں چند مقامات پرتیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے بارش کا امکان ہے ۔
گلگت بلتستان میں 09 (شام/رات)سے 12 اگست کے دوران موسم مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔