دوران ڈکیتی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

دوران ڈکیتی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں کے ڈی اے پل کے قریب دوران ڈکیتی فائرنگ سے 40سالہ انیس نامی شخص زخمی ہوا اور دوران علاج ہسپتال میں ہی دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں: ڈیفنس موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر حلیم عادل شیخ کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا ۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انیس پی ٹی آئی کارکن تھا اور اس کا ساتھی حمزہ بھی واقعے کے دوران زخمی ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے نوجوانوں کی نسل کشی کا ذمہ اپنے سر لیا ہوا ہے۔ ساری پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو پکڑنے پر لگا رکھی ہے۔ زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال لایا گیا جہاں کوئی سہولیات میسر نہ تھیں، مجبور ہوکر انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *