بھارتی انٹیلی جنس کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والا پراپگینڈا ٹویٹر اکائونٹ معطل کر دیا گیا۔
@RealBababanarasنامی اکائونٹ کا تعلق بھارت کی خفیہ ایجنسی سے تھا جو کہ پاکستان کیخلاف پراپگینڈا اور اندرونی معاملات میں مداخلت میں ملوث تھا۔ اس اکائونٹ سے پاکستان کیخلاف جھوٹ اور من گھڑت خبریں بھی دی جاتی تھیں۔
تاہم اب اس پراپگینڈا اکائونٹ کو ٹویٹر ’ایکس‘ نےمعطل کر دیا ہے جو کہ بھارتی انٹیلی جنس کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔