اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اہلِ خانہ کے ہمراہ آج شام وزیراعظم کے مہمان ہونگے

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اہلِ خانہ کے ہمراہ آج شام وزیراعظم کے مہمان ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے آج شام وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے اور پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج قومی ہیرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے اور ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کریں گے۔ زرایع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ارشد ندیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزیر اعظم کے ڈنر میں شریک ہونگے. ارشد ندیم اور انکی فیملی کو پروٹوکول کے ساتھ لایا جائے گا اور عشائیہ میں شرکت کے لئے بزریعہ جہاز اسلام آباد پہنچیں گے ۔ ارشد ندیم اور انکے اہلخانہ وزیراعظم کے طیارے میں اسلام آباد آئیں گے۔

اس کیساتھ ساتھ صدرِ مملکت آصف علی زرداری فخر پاکستان قومی ہیرو ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ ہلالِ امتیاز عطا کریں گے ۔ صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ عطا کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے فخر کا باعث بنی ہے۔ ایوانِ صدر سے کیبنٹ ڈیویژن جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *