وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنیوالے ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو میںعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری خزانہ میرے باپ کا نہیں کہ سرکاری فنڈز سے کسی کو کچھ دینے کا اعلان نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو بھاری انعامات سے نوازا

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو انعام اپنی جیب سے دونگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کا پیسہ اس لئے بچایا جارہا کہ عوام پر لگایا جائے۔اگلے بڑھنے کیلئے جذبہ ضروری ہے،ارشد ندیم ہمارے سامنے بہترین مثال ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر بندہ یوم آزادی پر پودا لگائے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے،گورنر کے پی کا جو کردار ہے وہ ادا نہیں کررہے ۔میں نے ان کو پیغام بھیجا ہےکہ آپ پولیٹیکل سیکرٹری سے باہر نکلیں۔گورنر کسی کھاتے میں نہیں آتے ،ان کی کوئی اہمیت نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *