جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کرم، کوہاٹ، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، اور فیصل آباد میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور (سٹی) میں 6 ملی میٹر، سیالکوٹ (سٹی) میں 3 ملی میٹر، اور کشمیر کے راولاکوٹ میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
نو کنڈی: 42°C
سبی، خیرپور، دالبندین، تربت: 40°C

