وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان کے 77واں یوم آزادی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی حفاظت اللہ تعالیٰ کررہاہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں جشن آزادی کے جلسے سے خطاب کے دوران عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کی خوشی میں پٹرول کی قیمتیں سستی کر دی ہیں ۔
پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نو مئی والوں نے خیبر پختونخوا کو لہو لہان کردیا ہے، مملکتِ خداد پاکستان کی حفاظت اللہ تعالیٰ کررہاہے۔ وفاقی وزیر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ تم ملک کے حالات بگاڑتے رہو ، ہم سنوارتے رہیں گے۔ تم 9 مئی والے ہو۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان
ہم 28 مئی والے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) اس ملک کی محافظ جماعت ہے، چارسال تک ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتارہا ہے، آج جن جوانوں کی لاشیں ہم اپنے کندھوں پراٹھا رہے ہیں ان کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں، دہشت گردوں کے ساتھ معاہدے کس نے کئے، کون انہیں بارڈر پار سے لایا؟۔