ارشد ندیم کا طالبعلموں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

ارشد ندیم کا طالبعلموں  کو  لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 100 طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ارشد ندیم نے 100 طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور مستقبل میں کراچی میں اکیڈمی قائم کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ وہ 2028 اور 2032 کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں اور گولڈ میڈل جیتنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان واپس آنے کے بعد سے انہیں نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر کے لوگوں کی جانب سے پیار اور تعریف ملی ہے جو ان کے لیے باعث فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا تین بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

شیر پاکستان کا خطاب:

قبل ازیں کراچی میں گورنر ہائوس میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھی شرکت کی۔گورنر ہائوس پہنچنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔بدھ کو منعقدہ تقریب میں قومی ہیرو ارشد ندیم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسٹیج پر بیٹھ کر ملی نغموں سے محظوظ ہوئے۔گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس سے قبل اولمپئن ارشد ندیم خصوصی طیارے کے ذریعے شہر قائد کے فیصل بیس پہنچے۔

قومی ہیرو کے ساتھ ان کے کوچ بھی تھے۔ ارشد ندیم اور ان کے کوچ فیصل بیس سے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گورنر ہائوس گئے، جہاں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فخرپاکستان اور شیر پاکستان ارشد ندیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم کو آج سے شیر پاکستان کا خطاب دیتا ہوں اور ان کے لئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ارشد ندیم کا عوامی استقبال ہے، یہ کراچی کی عوام ہے، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 70،ہونڈا 125 زیرو مارک اپ اور آسان اقساط پر حاصل کریں

اس کے علاوہ گورنر سندھ نے ارشد ندیم کی والدہ اور کوچ کیلئے ستارہ امتیاز کی سفارش کر دی۔دوسری جانب ارشد ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو، گورنر صاحب کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ اتنی خوشی ہو رہی ہے، ابھی جیولین دیں ورلڈ ریکارڈ کردوں گا، آپ سب کو دیکھ کر لفظوں میں خوشی بیان نہیں کرسکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *