پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ 17 نشستوں پر مسلم لیگ( ن) حکومت کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ 2024ء کے جنرل انتخابات کے دوران پشاور میں ہمارے 8 حلقوں پر ڈاکہ مارا گیا ۔ 13ویں نمبر پر آنے والا ایک رکن قومی اسمبلی ہمارے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا فیض حمید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ، بیرسٹر گوہرکا بڑا بیان آگیا
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کروں گا ۔ مجھے پوری اُمید ہے کہ اپنے لیڈر سے مثبت انداز میں بات چیت آگے بڑھے گی ۔ بانی چیئرمین مجھے جو ہدایت دیں گے، اس پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کروں گا ۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان کے لیے سامنے آ گئے