پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا فیض حمید کی گرفتاری سے کوئی لینا دینا نہیں ، انہوں نے پارٹی کو کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ آرمی کا اپناآف کنڈکٹ ہے، وہ کسی ریٹائرڈ یا حاضر سروس افسر کو کن الزامات پر ٹرائل کرتے ہیں یہ ان کے اختیار میں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق تھا اس حوالے سے کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ بیرسٹر گوہر علی نے الزام عائد کیا کہ نیب ہم سے سیاسی انتقام لے رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شکیل خان کیخلاف سازشی کی گئی، کرداروں کو وقت آنے پر بے نقاب کریں گے، عاطف خان
القادر ٹرسٹ کا مقدمہ بھی نیب نے بنایا ہے، نیب سیاسی انتقام پر بانی پی ٹی آئی پر دوسرا کیس بنا رہا ہے۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 200 جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں۔


