نواز شریف کے الزامات پر صرف اکنامک سروے آف پاکستان کی رپورٹ  پڑھ لیں: عمران خان

نواز شریف کے الزامات پر صرف اکنامک سروے آف پاکستان کی رپورٹ  پڑھ لیں: عمران خان

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ والے ساڑھے 19ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے،اسلئے ہمیں ائی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ، نواز شریف کے الزامات بارے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے الزامات پر صرف اکنامک سروے آف پاکستان کی رپورٹ پڑھ لیں۔  

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نواز شریف  کا کہنا ہے کہ سارا معاشی نظام پی ٹی ائی نے خراب کیا ہم پر الزامات لگائے ،جس پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے الزامات کی حقیقت یہ ہی ہے کہ آپ اکنامک سروے آف پاکستان کی رپورٹ پڑھ لیں۔پی ٹی آئی کے خلاف جاری سرگرمیوں بارے انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی کو دبانے کے لئے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے ، انکا کہنا تھا کہ عدالت جب آئین کے مطابق فیصلہ کرے تو حکومت نہیں مانتی،پھر سرمایہ کاری کیسے آئے گی۔ عمران خان نے کہا کہ قرض لینے سے مہنگائی بڑھے گی،ملک ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہوں اپ جو کر رہے ہیں اس سے ملک اور ادارےتباہ ہو رہے ہیں۔ فراڈ لوگوں کو اوپر بٹھا کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں اور نیب،پولیس اور ایف ائی اے سے غلط کام کروائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ آپ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہمیں نہیں نقصان ہو رہا ۔ انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا عوام کی آواز ہے،دھاندلی کرکے جمہوریت کا گلا دبایا گیا ، جنرل ر فیض حمید کی گرفتاری بارے انکا کہنا تھا کہ جنرل فیض کی گرفتاری سے ڈرا نہیں ہوں،اگر ڈرتا تو اس معاملہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ کرتا۔ میں میں اج بھی وکلاء کےے ذریعے ارٹیکل باہر بجھوا سکتا ہوں،اسکے لئے کسی جیل افسیر کہ ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ ذلفی بخاری کو پیغام دینے کے لئے موبائل کی ضرورت نہیں، وکلاء اور پارٹی لیڈرز کے ذریعے بجھوا سکتا ہوں اور انہوں نے واضح کیا کہ جیل میں موبائل جئمرز نصب ہیں،موبایل فون نہیں چلتا ہے۔ شیر افضل مروت بارے انہوں نے کہا کہ میں شیر افضل مروت کو ملنے کو تیار ہوں اور انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو مجھ سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی اور انھیں کہا گیا بانی پی ٹی ائی سے ملاقات میں اپ سیاست پر بات نہیں کریں گے ۔ میں ان سے سیاست پر نہیں تو موسم پر بات کروں گا یہ سب سے بڑا مذاق ہے اور زلفی بخاری کو کہا ہے کہ وہ بتا دے میں اکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔ چیف جسٹس کے 190ملین۔ پونڈ ریفرنس سے متلعق ریمارکس سے واضح کہ انھوں نے جج کو واضح پیغام دیا ہے اور ہمارے خلاف یہ ریفرنس چیف جسٹس کے 23نومبر کو دیئے گئے آرڈر کے باعث بنا یا گیا ہے۔ یہاں ریفرنس چل رہا ہےچیف جسٹس اس پر ریمارکس کیسے دے سکتے ہیں؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *