معروف بزنس مین، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین

معروف بزنس مین، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں بیٹا ہی باپ کے قتل میں ملوث نکلا، مقتول شاہد صدیق کے بیٹے محمد قیوم شوٹرز سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی ایس پی فرقان بلال ، ایس پی آفتاب احمدپھلروان اورایس پی عمران کرامت بخاری کےہمراہ اہم پریس کانفرنس،معروف بزنس مین اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی باپ کے قتل میں ملوث نکلا، مقتول شاہد صدیق کے بیٹے محمد قیوم سمیت شوٹرز گرفتارکرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں محمد قیوم، نوازش علی،محمدسجاد،محمد شاہد اور ثقلین اسلم شامل ہیں دوران انٹیروگیشن بد بخت بیٹے محمد قیوم نے انکشاف کیا کہ اس نے معمولی رنجش پر دوست کے ذریعے شوٹروں سے 4کروڑ روپے میں اپنے والد کو قتل کروانے کی ڈیل کی تھی۔وقوعہ میں ملوث تمام شوٹرز گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے مسلم لیگ ن کو 17 نشستوں والی حکومت قرار دیدیا

مزید تفتیش جاری ہے۔دوران انٹیروگیشن ملزمان کا درجنوں وارداتوں کا انکشاف مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *