کارساز حادثہ، ڈاکٹروں نے ملزمہ نتاشا کو کنفیوژ قرار دیدیا

کارساز حادثہ، ڈاکٹروں نے ملزمہ نتاشا کو کنفیوژ قرار دیدیا

کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی ہلاکت کا معاملہ، ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا سے متعلق تفتیشی افسر کی عدالت میں پیش کردہ میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کی سائیکولوجی ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر نے ملزمہ کو کنفیوژ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کارساز حاثہ کیس : تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی ہلاکت کا معاملہ

پولیس نے جناح اسپتال کی سائیکولوجی ڈپارٹمنٹ کے وارڈ نمبر بیس سے ملزمہ سے تفتیش اور عدالت میں پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔ انچارج ڈپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیورل سائنسز ڈاکٹر گھونی لعل نے پولیس کو جواب دیا۔

رپورٹ کے مطابق نتاشا دانش سائیکاٹری ڈپارٹمنٹ میں تفصیلی معائنے کے لئے داخل ہیں۔ فی الوقت ملزمہ کنفیوژ ہے، ملزمہ کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہو یا تفتیش میں شامل ہوسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *