انجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پورکوولن کالقب دیدیا

انجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پورکوولن کالقب دیدیا

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے پاس اپنے ورکروں کو دینے کے لئے پیسے ہیں، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی رہنما امیر مقام نے کہا کہ 5،5 ہزار روپے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر حملے کے لئے دیئے ہیں، ہونا تو یہ چاہیے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف د یا جائے ۔

برعکس اس کےاسلام آباد پر حملے کے لئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو بے دردی سے استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں جلسہ نہ کیا تو سیاست کنارہ کشی اختیار کر لوں گا ، اب وہ اپنا وعدہ وفاکریں، ہمیں پتہ ہے کہ موصوف صبح کیا بات کرتے ہیں اور پھر رات کو کیا بات کرتے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: 7 بجے جیل میں قانوناً کوئی ملاقات نہیں ہوسکتی، شیر افضل مروت

وزیر سیفران نے کہا کہ ان کے اسلام آباد پر حملہ کرنے کی یہ وجہ ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، بلڈوزر، کرینوں اور کھدائی والی مشینوں سے بجلی کبھی سستی نہیں ہو گی، علی امین گنڈا پور صوبے کے وزیراعلیٰ کم ، ولن بننے کی کوشش زیادہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *