ملک میں وی پی این کا بڑھتا رجحان:وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رجسٹریشن بارے سفارشات طلب کر لیں

ملک میں وی پی این کا بڑھتا رجحان:وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رجسٹریشن بارے سفارشات طلب کر لیں

ملک میں انٹر نیٹ مسائل اورورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این) کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان بارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سےاسکی پالیسی کو جلد مرتب کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کے تیزی سے بڑھتے رجحان کے سبب پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کووی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل دینےکی سفارش کی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کو بند نہیں بلکہ رجسٹرڈ کرنا چاہتےہیں۔
پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کو پیش کیئے گئے موقف میں واضح کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں فری لانسرزاورآئی ٹی کمپنیز وی پی این استعمال کرتی ہیں اورٹیلی کام صارفین میں وی پی این کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس حوالے سے پی ٹی اے حکام نے وزارتؐ آئی ٹی کو سفارشات پیش کی ہیں کہ غیررجسٹرڈ وی پی این کی حوصلہ شکنی کیلئےرجسٹریشن ضروری ہے، اس کےعلاوہ

یہ بھی پڑھیں: جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ، حکومتی مؤقف سامنے آگیا

پی ٹی اےکی بنائی گئی وی پی این پالیسی عرصےسےوزارت آئی ٹی میں پڑی ہے اور پی ٹی اے وزارت آئی ٹی کی طرف سے وی پی این پالیسی پرحتمی فیصلہ کی منتظر ہے ۔ پی ٹی اے زرائع نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک پالیسی کو جلد منظور کیا جانا ناگزیر ہے ، انہوں نےواضح کیا کہ وی پی این رجسٹرڈ کیے جانے سے صارفین کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا ، رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال سے صارفین کا پرسنل ڈیٹا محفوظ رہے گا ۔پی ٹی اے سے رجسٹرڈ شدہ وی پی این کے استعمال پر فائروال اثرانداز نہیں ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *