پی ٹی اے نے 69 ہزار موبائل فون سمز بلاک کردیں

پی ٹی اے  نے 69 ہزار موبائل فون سمز بلاک کردیں

پی ٹی اے نے غیر قانونی موبائل فون سمزکیخلاف آپریشن کے دوران 69 ہزار سمز بلاک کردیں۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے بتایا کہ منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری 69ہزار سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔پی ٹی اے نے یہ سمز 16اگست کی ڈیڈلائن گزر نے کے بعد بلاک کی ہیں۔ ملک بھر سے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری سمز بلاک کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ زیر سمندر 2 کیبلز کی خرابی ہے

پی ٹی اے کے مطابق بلاک کی گئی سمز کی بحالی کیلئے صارفین کو نادرا سے نئے شناختی کارڈ کااجراء کروانا ہوگا۔ نئے شناختی کارڈ کے حصول کے بعد موبائل آپریٹر یا فرنچائز سے بلاک شدہ سم کو بائیومیٹرک کے ذریعے اَن بلاک کروایا جاسکتا ہے۔ 2017سے پہلے زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈ پر جاری سمز بھی ایک ہفتے بعد بلاک کر دی جائیں گی۔ صارفین اپنے قومی شناختی کارڈز کی نادرا سے تجدید کرواکر ایسی سمو ںکو بلاک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *