پنجاب موٹروہیکل رولز 1969میں ترمیم کر دی گئی

پنجاب موٹروہیکل رولز 1969میں ترمیم کر دی گئی

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، اب ٹیسٹ میں فیل ہونیوالے امیدوار42 دن کی بجائے 15 دن میں دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب موٹروہیکل رولز 1969میں ترمیم کر دی گئی۔ سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق سائن اور روڈ ٹیسٹ میں فیل امیدوار اب 15دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے لرنر لائسنس کی کاپی ساتھ لانے کی شرط ختم

لائسنسنگ سسٹم میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے امیدوار اگر سائن یا روڈ ٹیسٹ میں فیل ہوجاتے تھے تو وہ 6 ہفتے بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہوتے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *