پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان سینیٹ میں تعاون کے حوالے سے ‘پیکج ڈیل’ پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حمایت کے بدلے پی ٹی آئی سے سینیٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے قریبی رشتہ دار اور خیبر پختونخوا کے سابق گورنر غلام علی کو سینیٹر بنانے کے لیے ان نشستوں کی ضرورت ہے لیکن ان کے پاس مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار
دو نشستوں کے مطالبے کی روشنی میں حکمت عملی یہ ہے کہ پی ٹی آئی ایک نشست چھوڑنے پر راضی ہوجائے۔