خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس آج اسلام آباد کے پی کے ہاؤس میں طلب: اہم فیصلے متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس آج اسلام آباد کے پی کے ہاؤس میں طلب: اہم فیصلے متوقع

خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کا اجلاس آج خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں 54 نکاتی ایجنڈا پیش کیاجائیگا اور صوبائی کابینہ کیجانب سے اہم فیصلوں کی تو قع کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس اج اگست 29 کو کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں 54 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائیگا اور اہم خیبر پختونخوا کے حوالےسے اہم فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں ماہانہ کم سے کم اُجرت 32 سے 36 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی جائے گی اورجیل خانہ جات ایکٹ میں ترامیم اور ضلع ٹانک، لکی مروت میں 791 آسامیوں کی منظوری پر غور ہوگا اور صوبے میں سرکاری عمارتوں کی تعمیر کرنے سے متعلق پابندی ہٹانے کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شکیل خان کوکابینہ سےکیوں نکالا؟وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا،کئی سینئر رہنما آمنے سامنے

اس کیساتھ ساتھ کابینہ میں صوبائی سطح پر اوور سیز کمیشن کے قیام منظوری دی جائے گی۔پشاور ہائی کورٹ کیلئے ہائی ایس گاڑی کی خریداری ،ڈی آئی خان میں جوان مرکز کے قیام کی منظوری سے متعلق فیصلے لیے جائیں گے اور پختونخوا میرج بل میں ترامیم پر غور ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *