عام آدمی کے لئے موجودہ مہنگائی کے طوفان میں اچھی موٹر سائیکل خریدنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے تاہم ایسے میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے قیمتوں میں نت نئی آفرز پیش کی جارہی ہیں۔
جہاں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں حالیہ سالوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہیں اس کی خریداری کے عمل کو بھی آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ ایسے میں سوزوکی نے اب اپنے صارفین کے لیے اپنی مطلوبہ موٹر سائیکل کا مالک بننا آسان بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا پرائیڈر کا تین سالہ آسان اقساط کا پلان سامنے آگیا
سوزوکی کے مطابق جی ایس 150 اب آسان ماہانہ اقساط کے ساتھ دستیاب ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جی ایس-150 کو صفر مارک اپ کے ساتھ 25 فیصد کی ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ خریدا جا سکتا ہے۔ خریدار موٹر سائیکل کے مالک ہونے کے لئے 24 ماہ کے آسان اقساط کے منصوبے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔ 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ خریدار کو 95,500 روپے ادا کرنے ہوں گے، اور ماہانہ قسط 11،957 روپے ہوگی۔ موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کی لاگت ڈاؤن پیمنٹ میں شامل نہیں ہے۔