12 ربیع الاول کب ہوگی؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

12 ربیع الاول کب ہوگی؟  متوقع تاریخ سامنے آگئی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا تعین کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 4 ستمبر کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اسلام آباد میں کریں گے جبکہ دیگر صوبوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس کے دوران چاند دیکھنے کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ اگر چاند 4 ستمبر (بدھ) کو نظر آتا ہے تو 12 ربیع الاول 16 ستمبر (پیر) کو ہو گی گا۔ تاہم چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 17 ستمبر (منگل) کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 کی ستمبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

یا درہے کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی ،آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *